مسجد نبوی واقعہ

مسجد نبوی واقعہ، عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

فیصل آ باد (نمائندہ عکس ) مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق مشیر شہباز گل، انیل مسرت ، بیرسٹر عامر الیاس اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا نام بھی میں شامل ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق حکومتی اراکین کے خلاف روضہ رسول پر نعرے بازی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 150 سے زائد لوگوں کا جتھہ سعودی عرب روانہ کیا گیا تا کہ وہاں ہلڑ بازی کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں