متھیرا

مسجد نبوی میں نماز کی ویڈیو، متھیرا میرا پر برس پڑیں

کراچی (عکس آن لائن) فلمسٹار اداکارہ میرا نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مسجد نبوی سے نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو بنا کر شیئر کی، جس پر میزبان و اداکارہ متھیرا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس پر میرا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ میرا اس کی ویڈیو پر میزبان و ماڈل متھیرا نے میرا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ یہ کون سا نیا ٹرینڈ چل گیا ہے، لگتا ہے اگر ہم عبادت کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز نہیں بنائیں گے یا پوسٹ نہیں کریں گے تو یہ قبول ہی نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایسے تمام افراد، جو سوشل میڈیا پر عبادت کرتے ہوئے غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، سے التجا کی کہ براہ کرم اللہ کی خوشنودی کی خاطر عبادت کریں، فالورز بڑھانے کے لئے نہیں۔ جب کہ کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکارہ صرف دکھاوا کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں