لیاقت بلوچ

مستقبل ہمیشہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو ہر طرح کی غلامی کو پامال کرکے صرف اللہ کی غلامی قبول کر لیں،لیاقت بلوچ

لاہور ( عکس آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مستقبل ہمیشہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو ہر طرح کی غلامی کو پامال کرکے صرف اللہ کی غلامی اور بندگی قبول کر لیں،

جماعت اسلامی کے کارکنان پاکستان کی بحران در بحران کی صورتِ حال میں عزم وہمت کے ساتھ عوام میں اُمید، بیداری اور جھوٹ فریب وظلم کے نظام سے نجات کے لئے حوصلہ پیدا کردیں،باطل ماحول نے عوام پر اخلاقی، تہذیبی، معاشی اورمعاشرتی تباہی مسلّط کر دی ہے،کارکنان خوش خلقی، قرآن وسُنت کے پیغام اور دلیل کے ساتھ عوام کو قائل کریں، عوام پریشان اور مایوس ہیں، عوام نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں۔

لاہور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مالاکنڈ، دیرلوئر، دیر اَپر، راولپنڈی، رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور لیہ کروڑ لعل عیسن میں جماعت اسلامی کے عظیم الشان اور تاریخ ساز عوامی جلسے ہوئے ہیں، کراچی میں عوامی خدمت کے متاثرکن اور نوجوانوں کے لئے ولولہ انگیز پروگرام ہو رہے ہیں۔

ملک میں بحرانوں اورعدم استحکام کے ماحول میں بھی جماعت اسلامی ظلم وجبر، کرپشن ا ور لاقانونیت کے نظام کے خلاف عوامی بیداری کے چراغ روشن کر رہی ہے۔ عوام نے سب کو آزما لیا ہے اب باری جماعت اسلامی کی ہے۔ جماعت اسلامی ہی بحرانوں سے نجات کا حل ہے۔لیاقت بلوچ نے پی پی 168 کے امیدوار اور نائب امیر ضلع احمد سلمان بلوچ کی جانب سے قائدین اور حلقہ کے موثر افراد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

لیاقت بلوچ، ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، خالد بٹ اور سیّد مستقیم معین نے خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پشاور میں گورنرہاؤس کے باہر 19،18، 20 ستمبر اور لاہورپنجاب گورنرہاوس کے باہر 21، 22، 23 ستمبر کو مہنگائی، بجلی بحران اور جان لیوا تباہ کن اقتصادی بحران کے خلاف پُرامن احتجاج ہو گا۔ 2?ستمبر کی کامیاب ہڑتال کے بعد عوام کو ریلیف دلانے کے لئے مسلسل احتجاج ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں