احسن خان

مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتا ہوں’ احسن خان

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکا ہوں لیکن اس کے باوجود سیکھنے کی جستجو میں رہتاہوں ۔ جب بھی سینئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو انہیں بھرپور عزت دینے کے ساتھ ان سے سیکھنے کی کوشش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں بلکہ جو بھی پیشکش ہوتی ہے اس میں اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتاہوں اسی لئے ابھی تک میرے کیرئیر میں غلط فیصلوں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں