اسپیکر قومی اسمبلی

مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

اتوار کو کشمیری عوام کی جانب سے منائے جانے والے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔

انہوںنے کہاکہ آزادی کی خاطر کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔اسد قیصر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ گزشتہ 11 ماہ سے کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے جبری لاک ڈاؤن جاری ہے، 72 سالوں سے کشمیری عوام اپنی جدو جہد آزادی کی جنگ لڑ رہیں ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل کا اجراء غیر قانونی عمل ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کو فوری طور پر رکھوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، بھارت کی نام نہاد جمہوری حکومت نے اپنے ہاتھ ہزاروں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل نا ہونے کی وجہ سے خطہ کو جنگ کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے ، پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا، پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جدید معاشرے کی اخلاقی اقدار اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے۔قاسم خان سوری نے کہاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کے لیے کی جانے والی کوششیں راہیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزاد کی فضا میں سانس لینے کا موقع ملے گا۔قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستانی حکومت کشمیری کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی دنیا کے سامنے کشمیری عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیاہے، عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو ختم کرنے کے عمل کو رکوانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں