مریم نواز

مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست پر تین رکنی بنچ کل سماعت کریگا

لاہور(نمائندہ عکس) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل( بدھ )مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن ہائیکورٹ کے ججز چار بار مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔8 ستمبر کو بھی لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت کر لی تھی۔جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم جیسے ہی سماعت کا آغاز ہوا تو بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ یہ فائل واپس چیف جسٹس آفس میں جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں