مسرت جمشید چیمہ

مریم صفدر اب نئے سہاروں کی تلاش میں ہیں لیکن انہیں ہر طرف اندھیرا نظر آرہا ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے بوجھ کی وجہ سے پی ڈی ایم اتحاد رینگنے سے بھی قاصر ہے ،مریم صفدر اب نئے سہاروں کی تلاش میں ہیں لیکن انہیں ہر طرف اندھیرا ہی نظر آرہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پے درپے ناکامیوں کے بعد پی ڈی ایم والوں کے پاس اب کرنے کیلئے کوئی کام نہیں اس لئے اب گھروں میں بیٹھ کر اپنے ناکام جلسوں کی ویڈیوز دیکھ کر وقت گزارا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر ممکن کوشش کی کہ حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں لیکن وزیر اعظم عمران خان اپنے عزم کی وجہ سے منفی سوچ کو روندتے ہوئے آگے بڑھتے جارہے ہیں او رانشا اللہ ترقی کے سفر کی رفتار مزید تیز ہو گی ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عام انتخابات 2023ء میں ہوں گے اور اپوزیشن کو عوام کی طاقت سے ایک بار پھر شکست سے دوچار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں