مریم اور نگزیب

مریم اور نگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن قرار دیدیا ، الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اور نگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر سلیکشن کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا،پریس ریلیز روک کر عوام، الیکشن کمیشن، اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی،نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹر تھے، نہ ووٹر لسٹ، نہ پریذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟اسے کہتے ہیں دھاندلا، اسے کہتے ہیں آمریت، اسے کہتے ہیں سلیکشن،الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے آر ٹی ایس بٹھا کر لایا گیا ،ان کو الیکشن کرانے کی عادت نہیں ہے ،الیکشن کمیشن کے حکم پر انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ،الیکشن کی جگہ کو خفیہ رکھا گیا ،بیس منٹ میں الیکشن ہوئے اور پریس ریلیز جاری کی گئی۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ کہا گیاکہ بلا مقابلہ لوگ منتخب ہوئے ،کیا آپ نے کسی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دی ،پاکستان کے اندر اگر آپ سلیکٹڈ الیکشن کی مثال دیکھنی ہے تو وہ یہ ہے ،دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ہوا ہے،یہ الیکشن نہیں بلکہ پتلی تماشہ تھا ۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن نوٹس لے گا تو چیف الیکشن کمشنر کو گالی دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اس الیکشن کا پورا پراسس عوام کے سامنے آنا چاہیے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ،سب کچھ میڈیا کے سامنے ہورہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف عدالت میں پیش ہوتے ہیں ، کیاکس جج کو دھمکی دی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ مافیا ہے ،یہ لوگ ملک کے اندر غنڈہ گردی چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نو مئی، سائفر، 190 ملین پاؤنڈ سب کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں