مرچ

مرچ کووائرسی امراض سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض تیلے پتہ مروڑ وائرس سفیدمکھی گوڑھ سے بچانے کےلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب سندھ خیبرپختونخواہ بلوچستان میں چند مقامات پرمذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پر حملہ آورہونے سے کچھ نقصان دیکھنے میں آرہاہے اورپیداوارمیں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاشتکارمرچ کومختلف بیماریوں سے بچانے کےلئے صحتمندبیج استعمال کریں اورہر دو سے تین سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لاکربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارمتاثرہ پودوں کی باقیات کوفوری تلف کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں