مہوش حیات

مرد ساتھی فنکارکا عورت کی حمایت کرنا بھی کسی کو قابل قبول نہیں ، مہوش حیات

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ اس می ٹو دور میں بھی اگرایک مرد ساتھی فنکار عورت کے حق کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو بھی یہ قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو ناقابل یقین حد تک محنتی ، باصلاحیت اور سلیف میڈ خواتین جیسے مہوش حیات اورماہرہخان کی طرف انگلی اٹھاتے ہیں، جو لاکھوں افراد کے لئے ماڈل ہیں، ہم اس وقت تک بحیثیت قوم ترقی نہیں کرسکتے جب تک ہم اپنی خواتین کا احترام کرنا اور ان کے ساتھ با وقار سلوک نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں