وزیر اعظم عمران خان

مذاکرات کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے ،ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پرعزم اورغیرمتزلزل ہیں، وزیر اعظم

اسلام آ باد (عکس آں لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھناچاہیے،ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پرعزم اورغیرمتزلزل ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل پریقین رکھتاہوں،

مذاکرات کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھناچاہیے۔ انہوں نے کہا ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پرعزم اورغیرمتزلزل ہیں،بھارت کوبتادیاتھاجب 27 فروری 2019 کواس نے حملے کاانتخاب کیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی،ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں