مریم نواز

مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے، مریم نواز

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بنی گالہ کو منی گالہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تالہ کھلوانے کےلئے پانچ قیراط کا ہیرا مانگا گیا،رانا ثنااللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا،اب انقلاب ضمانتیں کروارہا ہے ،مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے، عمران خان اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، عمران خان نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑی ہیں، وزیراعظم کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے،وزیراعظم معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ان کوعوام کا درد ہے،مجھے وزیراعظم کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کر لیں گے،ہمیں 20 یا 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ والا پاکستان ملا۔ہم نے 2018میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا ملک دیا،نواز شریف جلدی آئیں گے۔ جمعرات کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی وزیراعظم کے ماتحت ہے آئی ایس آئی کوئی ایسی آرگنائزیشن نہیں ہے اس سے بھی حکومت کے ماتحت کام کرنا پڑتا ہے ۔

تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کیا کام لینا ہے یہ وزیراعظم جانتے ہیں انہوںنے کہا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس ہوا اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے اور آخرت کا سفر آسان کرے ، وزیراعظم شہبازشریف کو عوام کا احساس ہے ،وزیراعظم معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ وزیراعظم تمام تر میٹنگز کو معطل کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں لوڈشیڈنگ آج کل ایک برننگ سبجیکٹ ہے ، جہاں شہباز شریف کو 20،22گھنٹے والی لوڈشیڈنگ کا ملک ملا وہاں 2018میں عمران خان کو نواز شریف کی جانب سے بغیر لوڈشیڈنگ کا ملک دیا گیا اگر نواز شریف اور شہباز شریف نہ ہوتے تو ملک میں بجلی نہ ہوتی جو بجلی کے منصوبے ن لیگ کے دور میں لگائے گئے وہ کسی اور نے نہیں لگائے اور نہ ہی اس بارے میں سوچا ۔ نوازشریف نے جو بجلی کے منصوبے لگائے مستقبل کے لئے خالی کارخانوں کا موازنہ کیا جس کا آپریشنل ہونا باقی تھا عمران خان کی نااہل حکومت بنے بنائے کارخانوں کو نہ چلا سکے اس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا صرف 4سے 5ہزار میگا واٹ ہے ۔ وہ تمام بند سک پلانٹس عمران خان کی بری کارکردگی کا شکار رہے اس سے چلانے جارہے ہیںجون اور جولائی کے مہینے میں 5ہزار میگاواٹ سے اوپر ملک میں بجلی آجائے گی ۔ اور لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی ہم نے چارسال تک صرف یہ رونا نہیں رویا کہ عمران خان تباہی کرگیا بلکہ ہم نے عوام کو اپنے کام بھی بتایا ۔

مریم نواز نے کہا کہ میں میڈیا کو کہتی ہوں کہ تنقید اس پر کرے جس نے ملک کی معاملات کو خراب کیا نا کہ اس پر جو ملکی حالات بہتر کررہے ہیں جو سک پاور پلانٹس گزشتہ چار سال میں نہ چل سکے تو دو مہینے میں ن لیگ نے چلا کر دکھائے یہ میں نے کہہ رہی بلکہ اپنے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان ملک میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے عمران خان کو پتہ تھا کہ ملک کی حالات وینٹی لیٹر پر موجود ہے جو بوجھ عمران خان اپنی حکومت جاتے جاتے ڈال کرگیا پاکستان کو اسے اٹھانے کی ہمت نہیں ۔ اللہ کرے گا کہ ہم ان تمام چیزوں کو محنت سے ٹھیک کریں گے ۔ عمران خان کو سب پتہ تھا کہ ان کے اپنے لوگ ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں فتنہ فساد ڈالنے کی کوشش کی ۔ ہم ایک ایک بارودی سرنگ کو چن چن کر عوام کے سامنے لائیںگے ۔

جو تعلقات بیرون ملک سے خراب کئے گئے اسے بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ، آپ کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری بات نہیں سنتے اورآپ کے سینئر رہنما کہتے ہیں کہ عمران خان پاگل ہے ۔ میری میڈیاسے گزارش ہے کہ عمران خان کو میڈیا پر زیادہ دکھانا بند کرے اور اسے مسترد کریں نیا وزیراعظم شہباز شریف خراب ملکی معاشی حالت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہیںعوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود 28ارب روپے کا ریلیف بھی دے رہے ہیں ۔ ان تمام حالات کے باوجود آٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی گئی حج پر ساڑھے 8لاکھ دینے والے غریب عوام کے لئے وزیراعظم نے 7لاکھ روپے کردیا ہے یہاں تک کہ یوٹیلیٹی سٹور پر بھی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ اگر ن لیگ ان حالات کو ٹھیک نہیں کرسکتی تو کون سی حکومت ان حالات کو ٹھیک کرنے کی ہمت رکھتی ہے ۔ سب کام ن لیگ کی حکومت نے ٹھیک کرکے دکھائے ،کرے گی اور عوام کو کر کے بھی دکھائے گی ، خیبرپختونخوا میں وزیراعظم شہباز شریف کے کپڑے والی بات کو مذاق بنایا گیا وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں آٹا چینی کی کم قیمت کو یقینی بنایا ،وزیراعظم کے پی کے کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ جس جگہ عمران خان رہتے ہیں اسے بنی گالہ نہیں بلکہ منی گالہ ہونا چاہیئے ساری ریلیف منی گالہ جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں