رابی پیرزادہ

مختلف ممالک کی جانب سے خطاطی کی نمائش کی پیشکش ہو چکی ہے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور( عکس آن لائن)شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں آرٹ کو پروموٹ کرنے میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے ، اس کیلئے قائم بہت سے ادارے جنہیں آرٹ کے فروغ اور اس کے لئے کام کرنے والوں سے خود رابطے کرنے چاہئیں وہ بھی اس طرح متحرک نہیں جس کی ضرورت ہے۔

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے ترکی، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر کئی ممالک میں قائم میوزیمز اور آرٹ گیلریز کی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کر کے اپنی خطاطی کی نمائش کی پیشکش کی جا چکی ہے لیکن بد قسمتی سے اپنے ملک میں اس طرح کا رجحان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل، پنجاب آرٹس کونسل ، پنجابی آرٹ اینڈ لینگوئج کلچرل کمپلیکس سمیت مصوری کی گیلریز کے منتظمین کو آرٹ کے فروغ کے لئے متحرک ہونا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں