محکمہ وائلڈ لائف کوہاٹ

محکمہ وائلڈ لائف کوہاٹ کی ایک اور دبنگ کاروائی،غیرقانونی درجنوں قیمتی پرندوں کو برآمد کر لیا

کوہاٹ(نمائندہ عکس آن لائن)محکمہ وائلڈ لائف کوہاٹ کی ایک اور دبنگ کاروائی۔کوہاٹ ڈی ایف او وائلڈ لائف عبدالصمد وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ایف او شبیر احمد نے سٹاف کے ہمراہ کوہاٹ ہنگو روڈاور شہر کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران مختلف افراد سے غیرقانونی درجنوں قیمتی پرندوں کو برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔وائلڈ لائف ایکٹ 2015 کے تحت مجرموں کے خلاف چالان جاری کیا۔ڈی ایف او عبدالصمد وزیر نے بتایا کہ برآمد ہونے والے پرندے میں کالے تیتر بھورے تیتر اور چکور شامل ہے بغیر لائسنس کے قیمتی پرندے رکھنا غیر قانونی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں