کمادکی مونڈھی فصل

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کمادکی مونڈھی فصل کیلئے جدید سفارشات

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کمادکی مونڈھی فصل کے لئے جدید سفارشات دی ہیں اور کہاہے کہ مارچ کا موسم فصل مونڈھی رکھنے کیلئے بہت موزوں ہے کیونکہ اس وقت رکھی گئی مونڈھی سے خوب شگوفے پھوٹتے ہیں اور پودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ مونڈھی کی فصل کو کھادکی ضرورت لیرافصل کی نسبت زیادہ ہوتی ہے لہذامونڈھی فصل کو سفارش کردہ مقدارسے30فیصد زیادہ کھاد دینی چاہئیے نیز اگر سابقہ فصل میں گنے کی بیماریاں موجود تھیں تو مونڈھی رکھتے وقت بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اگر رتا روگ کے چند مڈھ ہی موجودہوں تو اس فصل کو مونڈھی نہ رکھا جائے تاہم اگرکانگیاری کے چند پودے ہوں تو ان پودوں کو مڈھوں سے نکال کر تلف کردیں ورنہ بیماری کے مزید پھیلنے کا خطرہ لاحق رہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ فصل میں بورکا حملہ 10فیصدسے زیادہ پایاگیاتو مونڈھی فصل کیلئے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے اس لئے اگر حملہ شدید ہو تواس فصل کو مونڈھی نہ رکھیں کیونکہ مڈھوں میں پڑی سنڈیاں نئے حملے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کھوری کو جلاکر تلف کردیں اور اگر گھوڑا مکھی کا طفیلی کیڑا موجود ہو تو پھر کھوری جلانے سے اجتناب کریں یاکچھ کھوری کھیت سے باہررکھ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں