کریلے

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ یہ کاشت وسط اپریل تک مکمل کرتے ہوئے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایاکہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اچھی روئیدگی والا ساڑھے 3سے پونے 4کلوگرام سفارش کردہ بیج پھپھوندکش دوائی لگاکر فی ایکڑ استعمال کریں اور دوائی کی شرح 2سے3کلوگرام بیج تک ہونی چاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ کریلے کی کاشت کے لئے زرخیز میرازمین کا انتخاب بھی ضروری ہے نیززمین کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم اور پانی کا نکاس بھی اچھاہونا چاہئیے ۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار کریلے کی فصل کی کاشت سے قبل10 سے 12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کریں تو اسکے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مزیدرہنمائی مشاورت یا معلومات کے لئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں