پالک

محکمہ زراعت کی پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کیلئے پانی کاوقفہ 6سے 8دن اور ڈرل سے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10سے12دن رکھیں نیز جب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعداد میں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثرہ اور پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ بہتر پیداوار کیلئے پودوں کی چھدرائی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچائے جانے والے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیجائی کے ایک ماہ بعد فصل کی گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کو تلف کردیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ فصل کی ہر کٹائی کے بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے سے بعد والی کٹائی جلد تیار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں