مکئی کی فصل

محکمہ زراعت کی طرف سے مکئی کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کے لئے دو سے تین مرتبہ گوڈی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کے لئے دو سے تین مرتبہ گوڈی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں اورآخری گوڈی پر کھیلیاں بناتے ہوئے پودوں پر مٹی چڑھا دیں تاکہ موسم کی تبدیلی کے باعث نیز ہوامیں چلنے اور آندھی آنے سے مکئی کی فصل گرنے سے محفوظ رہ سکے نیز مکئی کو کم ازکم 6سے8مرتبہ پانی ضرورلگایاجائے اورآبپاشی کا وقفہ فصل کی صورتحال کو دیکھ کر کم یا زیادہ کیاجاسکتاہے .

تاہم اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئیے کہ مکئی کی فصل پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتی البتہ اگر کھیت میں فالتو پانی موجود ہوتو اسے فو ری طورپرنکالنے کابندوبست کیاجائے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمدنویدامجدنے ”اے پی پی“کوبتایاکہ مکئی کا قد ایک سے ڈیڑھ فٹ ہونے پر یوریاکھاد کی پونی بوری فی ایکڑڈالنی چاہئیے نیز کیڑوں کے خاتمے کےلئے کیمیائی انسدادبھی ضروری ہے۔
\378

اپنا تبصرہ بھیجیں