آلو

محکمہ زراعت کی آلوکی موسم خزاں کی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے آلوکی موسم خزاں کی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور آلوکی موسم خزاں کی کاشت ماہ اکتوبرکے دوسرے ہفتے تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وطن عزیزمیں آلو کی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں ایک فصل موسم خزاں اور دوسری موسم بہارکی فصل کہلواتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آلو کی بہترین کاشت اور اچھی فصل کے حصول کیلئے28سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم خزاں میں کاشتہ فصل کی براشت جنوری میں بھی کی جاتی ہے‘کاشتکار بیج والی فصل کو 10اکتوبر تک کاشت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آلوکی کاشت کیلئے1200سے 1500کلوگرام فی ایکڑبیماریوں سے پاک تصدیق شدہ بیج استعمال کرنا چاہئیے اوربیج کو کاشت سے کم ازکم 10روزپہلے نکال کر خشک جگہ پر پھیلا دیناچاہئیے تاکہ خوابیدگی کی حالت میں موجود بیج اپنے آپ کو موسمی حالات اور درجہ حرارت کیمطابق ڈھال لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں