دھان

محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی فی ایکڑ پیداواربڑھانے کے لئے ہدایات

ملتان (عکس آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ فصل کو بکائنی اور دیگر بیماریوں سے بچانے کے لئے بیج کو کاشت سے پہلے سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔ اگر کدو کے طریقہ سے پنیری کاشت کرنا ہو تو بیج کی مقدار سے سوا گنا زیادہ پانی لیں اور اس میں محکمہ زراعت کا زہر کی سفارش کردہ مقدارحل کریں اور بیج کو اس محلول میں 24 گھنٹے کے لیے بھگو دیں اس کے بعد بیج کو نکال کر سایہ دار جگہ پر رکھ کر دبو دیں اور چھٹے کے لئے تیار کر لیں۔

اگر خشک طریقہ سے پنیری کاشت کرنا ہو تو کاشت سے دو ہفتے قبل خشک بیج کو زہر لگالیں۔ بیج کی تیاری کے لئے اس کو 24 گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں اور پھر سایہ دار جگہ میں فرش پر انڈیل کر 15 تا 20 کلو گرام کی ڈھیریوں میں رکھیں اور گیلی بوریوں سے ڈھانپ دیں یعنی دبو دیں۔ کاشتکار دن میں دو تا تین مرتبہ بیج پر پانی چھڑکتے رہیں تاکہ یہ خشک نہ ہوجائے۔ 36 تا 48 گھنٹے میں بیج انگوری مارلے گا۔ اگر تصدیق شدہ بیج کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو بیج کو بھگونے سے پہلے 20 لٹر پانی میں 500 گرام خوردنی نمک ڈال کر حل کریں اور بیج کو اس میں بھگو دیں۔

خیال رہے کہ کھیت میں پانی کھڑا نہ ہو، اگر کھڑا ہو تو نکال دیں۔ اگی ہوئی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے لیے بوائی کے 15 تا 18 دن بعد وتر حالت میں بعد از اگا اثرکرنے والی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں