کمادکی کاشت

محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ کماد کے لئے کھادوں کی سفارشات جاری کر دیں

لاہور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ کمادکا وقت کاشت وسط فروری تاآخرمارچ تک ہے۔کاشتکار کماد کی بہتر پیداوار کے لئے محکمہ زراعت کی منظورشدہ اقسام علاقائی تقسیم کے لحاظ سے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کریں۔کماد کی بوائی 4فٹ کے فاصلے پر 10 سے12انچ گہری کھیلیوں میں کریں اورہر کھیلی پر سموں کی دو لائنیں لگائیں۔کاشت سے قبل کماد کے بیج کو سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر کے محلول میں 5سے10منٹ تک بھگوئیں۔

کماد کی کاشت کے لئے منظور شدہ اقسام کا 100 تا120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔کماد کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے کمزور زمین میں چاربوری یوریا،تین بوری ڈی اے پی اوردو بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ درمیانی زمین کے لئے ساڑھے تین بوری یوریا،اڑھائی بوری ڈی اے پی اور دو بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔زرخیز زمین کے لئے تین بوری یوریا، دو بوری ڈی اے پی اور ڈیرھ بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔کماد کے کاشتکار فاسفورس اور پوٹاش والی کھاد کی پوری مقدار اور نائٹروجنی کھادتقریباًایک چوتھائی حصہ بوائی سے قبل سیاڑوں میں ڈالیں۔باقی نائٹروجنی کھاد اُگاؤکے بعد تین قسطوں میں استعمال کریں۔بہاریہ کاشت میں نائٹروجن کھاد کی پہلی قسط اپریل،دوسری مئی اور تیسری آخر جون مٹی چڑھاتے وقت ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں