ٹماٹر

محکمہ زراعت قصور کی کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے رومانگینہ اور پاکٹ کو منظو ر شدہ اقسام قرار دیدیا گیاہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہترپیداوارمل سکے۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت وسط اگست تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

نہوں نے بتایا کہ سبزیات کو موسم گرما کے دوران 8 سے 10 روز کے وقفہ سے پانی لگاناچاہئیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4 سے 5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن اوربھنڈی پر ہڈابیٹل سبزتیلے اور جوں کے حملہ کی صورت میں کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر گھیا کدوچپن کدوحلوہ کدو کھیر گھیاتوری پرکدوکی لال بھونڈی کے حملہ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لہذا اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہرکا دھوڑا یا سپرے کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں