محنت کشوں

محنت کشوں کے عالمی دن پر کم سے کم اجرت میں 2 ہزار روپے ماہانہ اضافہ

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے دنیا بھر میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔ جس کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 18000 روپے فی کس فی مہینہ تھی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ درجنوں نجی ادارے آج تک کم سے کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہے ۔ یہ ادارے اپنے مزدوروں کو اپنی من پسند اجرت دے کر ان سے سرکاری اجرت کی وصولی کے مطابق دستخط یا انگوٹھے لگوا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں