محمد رضوان

محمد رضوان نے تیرے بن کے مرتسم کی یاد تازہ کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)9میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کے مرتسم کی یادیں تازہ کر دیں۔

حال ہی میں پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے نجی ہوٹل میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملتان سلطانز کے دیسی و پردیسی کھلاڑیوں سمیت فرنچائز کے مالک علی ترین اور غیر ملکی کوچز بھی روایتی گہرا نیلا کرتا پاجامہ اور ملتانی اجرک پہنے شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیوز میں محمد رضوان کے اجرک پہننے کے انداز نے جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کے مرتسم کی یادیں تازہ کر دیں۔

مذکورہ تقریب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز و تصاویر دیکھ کر شائقین کرکٹ نے تعریف کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں