صدارتی انتخاب

مجھے معلوم ہے آپ تکلیف میں ہیں،الیکشن چوری ہونے پرآپ کو دکھ ہوا لیکن اب آپ کو گھر جانا ہو گا،ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخاب چوری کیے جانے کا الزام دہراتے ہوئے کیپیٹل ہل کے اندر اور باہر موجود اپنے حامی مظاہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ تکلیف میں ہیں۔ مجھے معلوم ہے آپ کو دکھ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سے الیکشن چرایا گیا ہے،یہ ہر کوئی جانتا ہے، خاص طور پر دوسری جانب والے لیکن اب آپ کو گھر جانا ہو گا۔انھوں نے انتخابی مہم کے اس نعرے کو دہرایا کہ ہمیں امن حاصل کرنا ہو گا، ہمیں آئین اور قانون نافذ کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں