فرانسیسی صدر

مجھے امید ہے ٹرمپ کو افریقہ میں امریکی افواج رکھنے پر قائل کرلوں گا ، فرانسیسی صدر

پاؤ(عکس آن لائن)فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون نے گزشتہ روزکہاہے کہ انہیں امیدہے کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈٹرمپ کوافریقہ میں امریکی افواج رکھنے پرقائل کرلیں گے ،یہ بیان ایک اعلیٰ جرنیل کے اس بیان کے بعدسامنے آیاہے کہ پنٹاگون یہاں اپنی فوج میں کمی پرغورکررہاہے ۔

’’اگرامریکیوں نے افریقہ چھوڑنے کافیصلہ کیاتویہ ہمارے لئے ایک بہت بری خبرہوگی ،یہ بات میکرون نے بڑھتی ہوئی اسلام پسندشورش سے لڑنے والے پانچ ساحل ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس کے بعدبتائی۔انہوں نے کہاکہ مجھے امیدہے کہ میں صدرٹرمپ کوقائل کرلوں گاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنااس خطے میں بھی ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں