اداکارہ علیزے شیخ

مجھے اداکاری وراثتی طور پر ملی ہے، علیزے شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)اداکارہ علیزے شیخ نے کہا کہ اداکاری مجھے وراثتی طور پر ملی ہے۔ اداکار اور ہدایت کار ذوالفقار شیخ کی بیٹی علیزے شیخ جن کی فلم ’’سچ‘‘ حال ہی سینما میں ریلیز کی گئی ہے، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاری انہیں والدین کی طرف سے ورثے میں ملی ،اس لئے ان کا اداکاری کی طرف آنا لازمی تھا۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر اچھا لگا اور وہ آگے بھی مزید کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں