کھادوں کے استعمال

متوازن کھادوں کے استعمال سے گندم کی اوسط پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے

مظفرگڑھ۔ (عکس آن لائن)متوازن کھادوں کے استعمال سے گندم کی اوسط پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ گندم کی پیداوار کو بہتر بنانے اور ادویات کے استعمال کے حوالے سے ڈویلپمینٹ منیجر فاطمہ فرٹیلائزر عمران حمید نے کاشت کاروں کو بریفنگ دی۔

تفصیل کے مطابق فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈویلپمنٹ مینیجر عمران حمید نے مظفرگڑہ کے نواحی قصبے چوک سرور شہید میں گندم کے کاشتکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہیں کھادوں اور ادویات کے استعمال پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ متوازن اور معیاری کھادوں کا استعمال گندم کی فصل پر بہت اچھے اور مثبت اثرات مرتب کرتا ہے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے فصل کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں اور کاشتکار کو فصل پر اچھا منافع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ کھادیں اور ادویات ہرگز استعمال نہیں کرنی چاہیئں ان کے استعمال سے فصل کو بہت نقصان ہوتا ہے اور فی ایکڑ پیداوار بھی کم ہو جاتی ہے اور کاشتکار کو فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر معیاری اور مصدقہ کھاد اور دوائی دینے سے کاشتکار بہتریں نتائج حاصل کر سکتے ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں