سپریم کورٹ

مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی کاپی سپریم کورٹ کو موصول

اسلام آباد(نمائند عکس) سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے مبینہ مراسلے کی کاپی چیف جسٹس پاکستان کے آفس کو موصول ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ایوان میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ مبینہ مراسلے کی کاپی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے اعلان کے بعد سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو سربمہر مراسلے کی کاپی بھجوائی گئی جو چیف جسٹس پاکستان کے سیکرٹری نے وصول کی۔

ذرائع کے مطابق مبینہ مراسلے کی کاپی چیف جسٹس کو پیش کی جائے گی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے خط سپریم کورٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں