اسلم اقبال

ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل، 7ارب کے رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے ‘اسلم اقبال

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔صوبے بھر میں سستے رمضان بازار 25شعبان سے فعال ہوجائیں گے۔

سات ارب کے رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پرپونے چار ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ رمضان بازاروں میں سبزیاں، پھل، دالیں اور دیگر اشیاء 2018کے نرخوں پر ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی طلب، رسد، معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ رمضان بازاروں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹرنگ کا لائحہ عمل بنایا ہے ۔ رمضان بازاروں میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے گااور رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گراںفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔

چینی،آٹا اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی مقررہ نرخوں سے زائد پرفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مناسب داموں پر فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جارہا ہے اور گراںفروشی کو روکنے کیلئے انتظامیہ کو پوری طرح متحرک کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں