گندم کی کاشت

ماہرین زراعت کی گندم کی کاشت کیلئے سیڈ گریڈر اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی کاشت کیلئے سیڈ گریڈر اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ، موٹا ،بیماریوں سے پاک ، جڑی بوٹیوں کی باقیات و دیگر آلائشوں سے مبراء بیج بہترین فصل کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا ضامن ہے اس لئے اگر گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو اسے لازمی طور پر سیڈ گریڈر کے ذریعے گریڈ کروا کر کاشت کیا جائے ۔

ا نہوں نے بتا یا کہ حکومت کی جانب سے مقامی زراعت آفیسرز (توسیع ) کے دفاتر میں سیڈ گریڈرز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ گندم کے کاشت کار اس سے فری اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایاکہ ماہرین زراعت کے مشوروں کے مطابق گندم کاشت کرنے کے مفید نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں جس سے غذائی خود کفالت سمیت زیادہ خوشحالی بھی ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہذا کسی بھی قسم کی معلومات ، مشاورت ، رہنمائی یا مسئلہ کی صورت میں صبح 8سے رات 8بجے تک فون نمبر 0800-15000پر مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں