ماہرہ خان

ماہرہ خان نے مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلی دوست قرار دے دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکارہ مرینہ خان کی سالگرہ پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلی دوست قرار دے دیا۔فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ دنیا کیلئے مرینہ خان، پاکستان میں سب سے پیاری خاتون ہیں، میرے لیے مرینہ اس انڈسٹری میں سب سے پہلی دوست ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مرینہ خان اور ان کے شوہر وہ پہلے لوگ تھے جنہوں نے مجھے شوبز انڈسٹری میں خوش آمدید کیا۔انہوں نے کہاکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے میں اپنے آپ کو لے کر چلتی ہوں اور جس طریقے سے میں اپنے جونیئرز اور سینئرز کے ساتھ پیش آی ہوں، جیسے میں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوںکو ہینڈل کرنے کی کوشش کرتی ہوں یہ سب مرینہ خان کے گھر گزارے وقت کی وجہ سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرینہ خان کا گھر جو ہمیشہ سب کے لیے کھلا رہتا ہے جہاں میں کچھ حیران کن لوگوں سے ملی۔ماہرہ خان نے مرینہ خان اور ان کے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ شکرگزار رہوں گی کہ آپ میری زندگی میں ہیں۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے آخر میں اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ مرینہ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں