اسلم شیخ

ماضی میں پیش کئے گئے ڈراموں کو دوبارہ آن ائیر پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے اسلم شیخ

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ دو دہائیاں قبل پیش کئے جانے والے ڈراموں کو دوبارہ آن ائیر کر کے پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے ،

سینئر اداکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے قومی ادارہ تنزلی کا شکار ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی وی سے ایسے شاہکار ڈرامے پیش کئے گئے ہیں جن کے کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

ان کہی ،وارث،تنہائیاں، دھوپ کنارے ، الفا براوو چارلی سمیت دیگر ایسے بہت سے ڈرامے ہیں جنہیں دوبارہ پیش کر کے بے پناہ منافع کمایا جا سکتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور نظرانداز کئے جانے والے سینئر اداکاروں کو عزت کے ساتھ و اپس لایا جائے اور یہی اقدام اس ادارے کی کامیابی کی کنجی ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں