راجہ عدیل

مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن وزیراعظم کے بیانات اور اعلان کی نفی ہے ،راجہ عدیل

لاہور (عکس آن لائن) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل

و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک عرصہ سے بیانات دے رہے تھے.

کہ لاک ڈاؤن سے غربت پھیلتی ہے ،لاک ڈاؤنس سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتا ہے میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہوں.

کیونکہ اس سے معیشت متاثر ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مارکیٹوں میں عید سے قبل لاک ڈاؤن وزیراعظم کے بیانات اور

اعلانات کی نفی ہے ۔ لوہا مارکیٹ کے نائب صدر راجہ وسیم حسن نے کہا کہ وزیراعظم اپنے اعلانات اور بیانات پر عملددرآمد

کرواتے ہوئے 9روزہ لاک ڈاؤن فی الفور ختم کروائیں کیونکہ اس سے اسٹیل سیکٹر پر برا اثر پڑا ہے اورمارکیٹوں سے

ریکوری رک گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے

کہا کہ مارکیٹوں میں 9روزہ لاک ڈاؤن معیشت پر خود کش حملہ ہے جس سے سٹیل سیکٹر کی اکانومی پر برا اثر پڑا ہے عید سے

قبل آخری ہفتہ میں لاہورسٹیل سیکٹر میں تقریباً2ارب روپے کی ریکوری متوقع تھی لیکن لاک ڈاؤن کی خبر سے مارکیٹوں سے

یہ ریکوری رک گئی ہے اب ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلانات کے

برعکس لاک ڈاؤن کے فیصلے سے قبل تاجروں کے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا .

جس سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں