مارشل آرٹ

مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 38واں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان کے معروف مارشل آرٹ ماہر اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے 38واں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان مسحود نے اسٹار جمپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ بنایا، انہوں نے 60 پانڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 اسٹار جمپس کیے۔

عرفان محسود کی جانب سے توڑا جانے والا یہ ورلڈ ریکارڈ اس سے قبل 22 اسٹار جمپس کا تھا۔عرفان محسود کو گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے تصدیقی ای میل جاری کردی ہے۔خیال رہے کہ عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بھارت، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈز بھی توڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں