سلمان علی آغا

لیڈنگ اسکورر بننے کا ہدف ہے، اہم ٹیم کیلئے مفید رنز بنانا ہیں، سلمان علی آغا

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رائونڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ذہن میں لیڈنگ اسکورر بننے کا ہدف ہے لیکن اہم ٹیم کیلئے مفید رنز بنانا ہیں۔

ایک انٹرویو میں سلمان علی آغا نھے کہا کہ اس بار کافی اچھی پرفارمنس جا رہی ہے، جس طرح آغاز ہوا ہے کوشش کروں گا کہ پورا ٹورنامنٹ ایسا رہے۔انہوں نے کہا کہ ذہن میں لیڈنگ اسکورر بننے کا ہدف ہے لیکن اہم بات ٹیم کیلئے مفید رنز بنانا ہیں۔سلمان علی آغا نے کہا کہ کافی گیپ کے بعد دوبارہ پی ایس ایل میں آیا ہوں، ہمیشہ خواہش تھی کہ پی ایس ایل کھیلوں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رانڈر نے کہا کہ ہدف یہی تھا کہ اب پی ایس ایل میں کم بیک ہو تو پھر ڈراپ نہ ہوں۔ایک سوال کے جواب میں سلمان علی آغا نے کہا کہ روٹی گینگ کا حصہ تو ایشیا کپ میں ہی بن چکا تھا، کھانے پینے کے ساتھ ساتھ حریف ٹیموں کے میچز بھی دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل وننگ اسکواڈ کا حصہ رہوں، ایونٹ کا لیڈننگ رن اسکورر بننا بھی میری خواہش ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ اب تینوں فارمیٹ میں فرق نہیں رہا، ٹیسٹ میں بھی چار کا رن ریٹ ہوتا ہے۔ مجھے ٹیسٹ اور محدود اوورز میں بس گیند اور کٹ کے رنگ کا فرق لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر بیز بال اسٹائل کی کرکٹ کو پسند کرتا ہوں، ٹیسٹ میں بھی چار کی اوسط سے رن بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں بیٹنگ آرڈر میں کسی بھی نمبر کیلئے تیار ہوں۔سلمان نے بتایا کہ فوکس پی ایس ایل پر ہے لیکن ذہن میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے کا ہدف بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں