لیچی

لیچی کی کامیاب کاشت کے لئے گرم مرطوب آب و ہواشاندار اثرات کی حامل ہوتی ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ لیچی کی کامیاب کاشت کے لئے گرم مرطوب آب و ہواشاندار اثرات کی حامل ہوتی ہے جبکہ موسم گرما کے دوران پودے کی درست نشوونما اوربڑھوتری کے لئے ہوامیں نمی کا ہونا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیروڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت لیچی کے لئے انتہائی مہلک ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان رواں ماہ مارچ کے دوران لیچی کے نئے پودے بھی لگاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فن باغبانی میں پودوں کا صحیح انتخاب ہی دراصل باغبان کی کامیابی کا رازہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت سے سفارش کردہ اقسام کے صحت مندومعیاری پودے لگائے جائیں توصحیح النسل ہونے کے باعث وہ بہترین پیداو ار دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں