رجب طیب اردوان

لیبیا کے الجفرہ اور سرت پرقبضے کی کوشش کررہے ہیں،ترک صدر

انقرہ (عکس آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ہم لیبیا کے دو اہم شہروں سرت اور الجفرہ کو لیبیا کی قومی فوج سے واپس لینے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہمارا ہدف سرت اور الجفرہ شہروں کا کنٹرول حاصل کرنا اور ان شہروں کو قومی وفاق حکومت کی عمل داری میں لانا ہے۔

لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے برلن ٹریک معاہدے پر دستخط کے باوجود لیبیا کے مسئلے میں مداخلت کرنے والے ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکی کی کا طرابلس کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے اور ہم اس معاہدے کی پاس داری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم کی سرحدیں واضح ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں تیل کے ذخائر کی تلاش میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں