اقوام متحدہ

لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر زور، اقوام متحدہ

جنیوا(عکس آن لائن) لیبیا میں بحران کے خاتمے کے حل کی تلاش کی مساعی میں اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب

اسٹیفانی ولیمز نے جنیوا میں لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے عہدیدار

نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے معاون

مشن نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ اسٹیفانی ولیمز اورعقیلہ صالح کے درمیان ہونے والی بات چیت میں لیبیا میں جاری کشیدگی اور اس کے

خاتمے کے ساتھ ساتھ لیبیا کے بحران کے سیاسی حل کی تلاش پر بات چیت کی گئی۔اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے لیبیا میں خاص

طور پر سرت میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہ نمائوں نے نے لیبیا میں منفی مداخلتوں کا سلسلہ رکنے

اور سرت شہر میں اور کریسنٹ پیٹرولیم میں ایک نئی انسانی اور معاشی تباہی کی روک تھام کے لیے

سیاسی عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں