جو بائیدن

لوگوں کو خاموش، ستایا یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا،جو بائیڈن

واشنگٹن( عکس آن لائن)امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیدن نے کہاہے کہ لوگوں کو خاموش، ستایا یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیدن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ووٹ شمار کیا جانا چاہیئے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہا کہ ہماری جمہوریت ہم سے کوئی چھیننے والا نہیں ہے، نہ اب، نہ ہی کبھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا بہت دور آ چکا ہے، اس نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں اور ایسا کرنے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں