حماد اظہر

لوٹے ایک بار استعمال کے بعد ہی کبار ہو گئے، حماد اظہر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ لوٹے ایک بار استعمال کے بعد ہی کبار ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی شکست کا ملبہ ان پر ڈال دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب ان کے قائدین نجی محفلوں میں کہتے پھر رہے ہیں کہ آئندہ کسی بھی لوٹے کو ن لیگ کی ٹکٹ نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں