لودھراں

لودھراں میں سرکاری اسپتال کے ملازمین کی لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی

لودھراں(عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے 2ملازمین نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے سی ڈی سی سپروائزر نے 20 ہزار کے عوض نوکری دینے کا کہا، نوکری آرڈر کے بہانے بلایا اور ساتھی سمیت زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیاہے اور ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، دونوں ملزمان محکمہ صحت کے ملازم اور عبوری ضمانت پر ہیں۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے لودھراں میں اسپتال ملازمین کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔آئی جی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں