اعتزاز احسن

لندن پلان ہے کہ انتخابات کی تاریخ وہی ہو جو نواز شریف چاہتے ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔

بار کے اعلامیے ایک ہی جیسے ہیں، ان کے اہم لیڈر اعظم نذیر تارڑ ہیں۔CEC استعفیٰ دیں، وکلاء تنظیمیں، سکندر سلطان کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار پنجاب اور سندھ بار کے تحفظات

سینئر سیاستداں نے کہا کہ اب چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اٹیک کیا جا رہا ہے، مجھ سے پہلے کسی نے بھی چیف الیکشن کمشنر پر اٹیک نہیں کیا۔ہ یہ کُھرا سیدھا اعظم نذیر تارڑ اور نواز شریف کی طرف جاتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹایا گیا تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، ان کا اگلا اسٹیپ ہے کہ طارق مسعود صاحب آئیں۔

میں نے کہا کہ یہ مجرم ہیں، چیف الیکشن کمشنر مجھے توہینِ عدالت میں بلائیں، ٹرائل فیس کروں گا، چیف الیکشن کمشنر کیوں نہیں بلاتے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں