منشیات فروش

للیانی: بد نام زمانہ منشیات فروش، موٹر سائیکل چور گینگ، چار جواری، ملزمان گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) بد نام زمانہ منشیات فروش، موٹر سائیکل چور گینگ، چار جواری، کیمیکل ڈور بنانے والے

ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ولائتی شراب، چھ موٹر سائیکلیں، بھاری مقدار میں کیمیکل ڈور، داﺅ پر لگی رقم6500روپے بر آمد،

سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا، منشیات فروشی کا قلع قمع مشن ہے، جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا

رہا ہے، ایس ایچ او رائے ناصر عباس کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے خصوصی حکم پر

سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد رائے ناصر عباس نے محمد طیب چوکی انچارج

بیدیاں، سب انسپکٹر راﺅ دلشاد خاں،اکبر غنی سب انسپکٹر، محمدیونس اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے

مار کر 12گھنٹے میں سنگین جرائم میں ملوث 17افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباََ 12لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ

بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،وڈانہ کے قریب ڈیری فارم کا بورڈ لگا کر انتہائی خطر ناک کیمیکل

لگا کر ڈور تیار کرنے والے اکرم ، عاشق، سعید، عباس، عبدالجبار پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی

ڈور بر آمد کرلی، ملزمان عرصہ داراز سے یہ مکرو دھندہ کررہے تھے اور کیمیکل ڈور نیشنل و انٹر نیشنل سطح پر سپلائی کر رہے تھے،

چوکی انچارج بیدیاں طیب یوسف نے خفیہ اطلاع پر لاہور سے رکشہ پر ولائتی شراب لوڈ کر کے سپلائی کرنے والے پرویز گل، افضال

عرف اویس ، قاسم، ریاض، سائیںوغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھاری مقدار میں مہنگے برانڈ کی ولائتی شراب بر آمد کرلی،

سروس روڈ مصطفی آباد ودیگر مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے کمسن گینگ کے تین افراد عاطف اشرف،عمیر بھٹی

اور خرم سجاد جٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی، عاطف اشرف،عمیر بھٹی اور خرم سجاد جٹ

اگلی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری، جبکہ شارع عام پر تاش کے پتوں

پر جوا کھیلنے والے چار جواری وںنصیر احمد،محمدف اکمل، محمد اسلم میو وغیرہ کو داو پر لگی رقم6500 سمیت گرفتار کرکے

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،عمیر بھٹی سے 350گرام چرس بر آمد، ایس ایچ او رائے ناصر عباس نے صحافیوں

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقہ سے منشیات فروشی کے خاتمہ کا مشن لیکر آیا ہوں، انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے،

انہوں نے مزید کہاکہ پتنگ بازی ایک جان لیوا فعل ہے ،کیمیکل ڈور کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں،

کیمیکل ڈورسے انسانی عضاچند لمحوں میں کاٹ کر الگ ہو جاتا ہے، اس ظالمانہ کھیل کو

ختم کرنے کےلئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں