لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا رمضان بازاروں میں چینی کی فروحت روکنے کا حکم ،اوپن مارکیٹ میں85روپے کلو فروخت کی جائے

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروحت روکنے کا حکم دیتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو چینی فروحت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔لاہور ہائیکورٹ میں رمضان بازاروں میں چینی کے حصول کے قطاروں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت لا ء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ رمضان بازار میں چینی بیچنے سے عام مارکیٹ میں قلت ہوئی۔

جس پر عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت ساری چینی رمضان بازار میں بیچی گئی، عدالت کے احکامات پر جو چینی اٹھائی گئی اس کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی حکم عدولی کی گئی ہے، آپ کو ضرورت سے زیادہ وقت دیا گیا، آپ قیمتوں کو کنٹرول اور چینی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں، عام مارکیٹ چینی 85 روپے فی کلو فروحت کی جائے گی، رمضان بازار اور جمعہ بازار لگا کر مذاق بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں