electronic-shop

لاہور میں کاروباری اوقات کارمیں دوبارہ تبدیلی کردی گئی

لاہور( عکس آن لائن)ضلعی حکومت لاہور نے کاروباری اوقات کارمیں پھرتبدیلی کردی ۔ کاروباری سرگرمیاں اب دس بجے کی بجائے گیارہ بجے رات تک جاری رہ سکیں گی۔

تمام چھوٹی اوربڑی مارکیٹیں رات گیارہ بجے بند ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں رات10کے بجائے11بجے تک جاری رہیں گی،تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں رات 11 بجے بند ہوں،شاپنگ مالز،سوئٹس شاپ، بیکریاں ،ریسٹورنٹ، ہوٹلز،کافی شاپ اورکیفے رات11بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔

میڈیکل اسٹور،فارمیسی،پنکچرشاپ،پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشنز، تندور،دودھ دہی کی دکانیں،ہسپتال،لیبارٹری پروقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں