کرکٹ ٹورنامنٹ

لاہور قلندرز اور ضلعی حکومت لاہور کا بیٹل آف قلندرز کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر ضلعی حکومت لاہور نے بیٹل آف قلندرز کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کورونا کی صورت حال بہتر ہونے پر کروایا جائے گا۔ جس میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی نوعیت کی جدید سہولتیں موجود ہیں۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ضلعی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی سطح پر مل کر ایک شاندار ایونٹ کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں