لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان جوکانٹے دار میچ ہوا وہی اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے۔ایک انٹرویومیں وسیم خان نے بتایا کہ میں جب پاکستان آیا تھا تو پی ایس ایل دبئی میں ہورہا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے ، ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بحال کیا۔وسیم خان نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حوالے سے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کے فیصلے پر بابراعظم سے بات کی گئی تھی، پہلے یہ سسٹم کا فیلیئر تھا تمام فارمیٹ میں ایک کپتان نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میں اچھا کپتان بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں ، ہم نے مشورے کے بعد ہی بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا۔وسیم خان نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سارے فیصلے ٹھیک ہوں، کوشش ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ صحیح فیصلے لئے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایرانی صدر کا پاکستان آنا ہی اہم، امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں، اسحاق ڈار
- 9 مئی کیس،عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلا کے دلائل طلب
- وزیر اعظم اتوار کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
- الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی
- پوری کوشش کی گئی عوام بانی پی ٹی آئی کو بھول جائے،بیرسٹر گوہر