خورشید شاہ

لانگ مارچ حکومت نہیں عمران خان کے خلاف ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی ہدایت پر خورشید شاہ اہم مشن پراسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا،

وہ وزارت اعلی پرویز الہی کو نہیں دے رہا تھا، پارٹی کیسے دے گا،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کےخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل یقین ہے عمران خان سے اس کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں