بلاول بھٹو

قوم کو بتایا جائے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں شہیدذوالفقار علی بھٹو کیلئے انصاف چاہیے،قائد عوام اوربینظیربھٹو موجود نہیں تو مجھے بتایاجائے،قوم کو بتایا جائے کہ ذوالفقار علی بھٹوبے قصور تھے،پاکستان کے عوام جانتے تھے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قاتل کون تھا،عوام بہت پہلے ہی جانتے تھے کہ ہماراقاتل کون تھا، آئین اور قانون میں اس سزا کی کوئی گنجائش نہیں ہے،امید کرتے ہیں کہ عدلیہ فیصلہ کرے گی تاریخ اورقانون کو درست کرنا ہے،پاکستانی عوام کے اس ادارے پر اعتماد کو بھی بحال کرنا پڑے گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے شکرگزار ہیں۔

منگل کے روزسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں صدرارتی ریفرنس دائر کیا تھا،12سال بعد ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کو سنا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے شکرگزار ہیںِ،میں نے 2018میں درخواست دی تھی کہ کیس کو سنا جائے،استدعا کی گئی کہ اس کیس میں ہمیں فریق بنایاجائے،اس کیس کو سنا گیا اور وکلاءکی جانب سے ہماری نمائندگی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جوڈیشری کیلئے امتحان ہے،ہمیں شہیدذوالفقار علی بھٹو کیلئے انصاف چاہیے،صدر پاکستان نے ریفرنس میں جو سوالات اٹھائے ان کے جواب چاہیے،سپریم کورٹ میں اس کیس میں لگے داغ کو ختم کیا جائے،قائد عوام،بے نظیر بھٹو اوردیگر تو واپس نہیں آسکتے،جج صاحبان اتنا تو کریں کہ انہیں انصاف دلائیں،قائد عوام اوربینظیربھٹو موجود نہیں تو مجھے بتایاجائے،قوم کو بتایا جائے کہ ذوالفقار علی بھٹوبے قصور تھے،پاکستانی عوام نے بہت پہلے فیصلہ کرلیا تھا کہ قائد عوام بے گناہ تھے،پاکستان کے عوام جانتے تھے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قاتل کون تھا،عوام بہت پہلے ہی جانتے تھے کہ ہماراقاتل کون تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہیدعوام نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،قائد عوام نے مسلم امہ کو اکٹھا کیا اورسمجھایا کہ آپ کے پاس کیا طاقت ہے،اس زمانے میں بھی فلسطینوں پر ظلم ہورہا تھا،قائد عوام نے فلسطین کے معاملے پر مسلم امہ کی کانفرنس بلائی تھی،ہماری عدالت سے اپیل ہے کہ آپ نے تاریخ کو درست کرنا ہے،تاریخ کو درست کرکے جرم میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنا ہے،وہ فیصلہ ہونا چاہیے تاکہ ایسے کاموں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کیلئے انصاف چاہیے،چیف جسٹس نے عہد کیا کہ ان کا تحفظ کریں گے،اسوقت بھی جتنے بھی مسلمان حکمران مرے ان کی موت طبی نہیں بلکہ ان کو مارا گیا،قائد عوام پر الزام تھاس کہ آپ نے فلاں بندے کو قتل کرنے کی کوشش کی وہ زندہ ہے،آج بھی آپ کے سامنے پریس کانفرنس کررہاتھا عدالت میں موجود تھا،ججز سے درخواست کرونگاکہ وہ دروازہ بھی بند کریں کہ کوئی عدالتوں کو استعمال نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں اس سزا کی کوئی گنجائش نہیں ہے،امید کرتے ہیں کہ عدلیہ فیصلہ کرے گی تاریخ اورقانون کو درست کرنا ہے،پاکستانی عوام کے اس ادارے پر اعتماد کو بھی بحال کرنا پڑے گا،آپ سب جانتے ہیں کہ یہ کس کا کھلونا ہے،ججز نے دہشتگردوں کے خلاف فیصلوں میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے،چیف جسٹس کا کوئٹہ میں وکلاءپر حملوں سے متعلق فیصلہ موجود ہے امید کرتے ہیں کہ اس پر عمل ہوگا،چیف جسٹس نے دہشتگردوں کے خلاف تگڑا فیصلہ دیا تھا،

میرے لیاری کے نوجوان بڑے مزے کے نعرے بناتے ہیں،گزشتہ روز مجھے ایک میسج بھی دیا کہ میاں تیرے جانثار بشیر میمن اور راﺅانوار،آصف زرداری کا بیان ہے کہ انہوں نے بھی کہا کہ انتخابات وقت پر ہونگے،چیف جسٹس کہتے ہیں کہ عام انتخابات 8فروری کو ہونگے پتھرپر لکھا ہے،ادارے اور سیاستدان بھی جمہوری دائرے میں رہ کر کام کریں،افسوس ہے کہ پرانے سیاستدان کو دیکھ چکاان کا رویہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا،ہمیں متحد ہوکر اس ملک کیلئے کام کرنا ہوگا،اگرلڑتے رہیں گے تو ملک کو نقصان ہوگ،ہمیں عوام، ملک اور معیشت کے بارے میں سوچنا ہوگا،ملکی معیشت پروان چڑھے گی تو پاکستان ترقی کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں